اسلام آباد(کامرس رپورٹر )اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، چکوال چیمبر کی خطے میں صنعتی زون کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کی کوششوں میں بھرپور تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چکوال نیلا دلہہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے موزوں ترین مقام ہے کیونکہ یہ موٹر وے پر واقع ہے اور راولپنڈی اور اسلام آباد تک آسان رسائی بھی رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس اہم منصوبے کی تکمیل سے ملک میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی ۔یہ بات انہوں نے چکوال چیمبرکے ایک نمائندہ وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس نے صدر وقار ظفر بختاوری کی سربراہی میں اسلام آباد چیمبر کا دورہ کیا۔