• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسکو چیف کی بجلی چوری میں ملوث عملہ کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (جنگ نیوز) بجلی چوری میں معاونت کرنے والے افسران اور عملہ کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کرپٹ ملازمین کی آئیسکو میں گنجائش نہیں ہے۔ بجلی چوروں اور اُنکے سہولت کاروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ آئیسکو چیف ڈاکٹر محمد امجد خان نے  کہا کہ کوئی بھی سٹاف کرپشن میں ملوث پایا گیا تو ایسے عناصر کو آئیسکو سے باہر نکال دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسلام آباد سے مزید