• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمت کم کرنے کے نوٹیفکیشن کیخلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر نانبائی ایسوسی ایشن کے صدرکیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)روٹی کی قیمت کم کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پرنانبائی ایسوسی ایشن کے صدرکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ بنی میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے ہیڈکانسٹیبل رضوان ظفر نے بتایاکہ واٹس ایپ گروپ میں ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی جس میں ایک شخص نے حکومت پنجاب کے نوٹیفیکشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویڈیوبیان جاری کیااور کہاکہ میں شفیق قریشی صدر آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن یہ بیان جاری کررہاہوں کہ متذکرہ بالا نوٹیفیکیشن خود ساختہ ہے ہم حکومت کے خلاف مکمل فائٹ کریں گے۔تمام نان بائی پریشان نہ ہوں نہ ہی گورنمنٹ کے جاری کردہ ریٹ کے مطابق ریٹ کم کریں ۔
اسلام آباد سے مزید