پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کے بعد اداکارہ مومنہ اقبال نے بھی پاکستانی کرکٹرز کے میسجز موصول ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
مومنہ اقبال نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
شو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ’کیا آپ کو کبھی کسی کرکٹر کے میسجز موصول ہوئے ہیں؟‘
اُنہوں نے مسکراتے ہوئے اس سوال کا جواب دیا کہ’جی بالکل، مجھے کرکٹرز کے میسجز آتے رہتے ہیں کیونکہ ہم کرکٹرز اور فنکار مشہور شخصیات ہیں اور اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں تو اس لیے کبھی کبھی کرکٹرز ہم سے میسجز پر بھی حال چال پوچھ لیتے ہیں‘۔
اداکارہ کے اس جواب پر میزبان نے ایک اور سوال پوچھا کہ’کس کس قومی کرکٹر نے اب تک آپ کو میسج کیے ہیں؟‘
مومنہ اقبال نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ان کا نام مجھے یاد نہیں ہے لیکن وہ عمر میں مجھ سے بڑے ہیں اور پہلے وہ قومی ٹیم میں بیٹسمین تھے‘۔