• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کی نئی ایڈوائزری جاری

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
 فوٹو بشکریہ عرب میڈیا 

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے امکانات پر نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

اماراتی حکّام کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں مزید بارش اور اولے پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، دبئی اور ابوظہبی میں طوفانی بارشیں پیر کی رات سے جاری ہیں۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی اور ابوظہبی میں متعدد اہم شاہراہوں کو طوفانی بارش کے باعث زیر آب ہیں اس لیے اُنہیں بند کر دیا گیا ہے اور دبئی میٹرو کے متعدد اسٹیشن بھی زیر آب ہیں۔

اماراتی حکّام نے عوام کو غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، دبئی اور ابوظہبی ایئرپورٹس پر فلائٹ کا شیڈول بھی متاثر ہے، فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں اس لیے مسافروں کو آن لائن شیڈیول چیک کرنے کے بعد ایئر پورٹ آنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اماراتی محکمۂ موسمیات کے مطابق، ملک میں بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہ سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید