پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری دائر کی۔
یاسمین راشد نے اپنے وکلا احمد اویس اور رانا مدثر کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔
یاسمین راشد نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کیمشن نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔