• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی درخواستوں پر سرکاری خط وکتابت آ ن لائن کرنے کا کام شروع

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی(ڈی سی سی) کا پہلا باضابطہ اجلاس ہفتہ کو طلب کرلیا گیا۔کنوینر ایم این اے راجہ قمر اسلام صدارت کریں گےجبکہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر عوام کو سرکاری دفاتر کے چکروں سے نجات دلانے کیلئے عوامی درخواستوں پر سرکاری خط وکتابت کو آ ن لائن کرنے کا کام شروع کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نےہدایت کی ہے کہ عوام کو اپنے کاموں کیلئے بار بار سرکاری دفاتر کے چکروں سے بچانے کیلئے ان کو آن لائن اپ ڈیٹس دینے کا سلسلہ شروع کیا جائےجس کے بعد ضلع راولپنڈی میں میکنزم کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ ایس این اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام برانچوں کے امور کو آن لائن کریں اور متعلقہ برانچیں شہریوں کی درخواستوں پر ہونیوالی کارروائی سے درخواست گزار کو خود آگاہ کریں۔
اسلام آباد سے مزید