• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک بار پھر زخمی

بالی و ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا---فائل فوٹو
بالی و ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا---فائل فوٹو 

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا آج کل اپنے آنے والے دو نئے پروجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں ’دی بلف‘ اور ’ہیڈذ آف اسٹیٹ‘ شامل ہے۔

پریانکا چوپڑا پہلے کی طرح ایک بار پھر فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔

اداکارہ نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے شیئر کی ہے۔

پریانکا نے زخمی حالت میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میں حیران ہوں کہ کام سے کتنی خون آلود تصویریں میں نے گزشتہ برسوں کے دوران پوسٹ کی ہیں۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اداکارہ نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ کس فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئی ہیں مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق اُن کی آنے والی نئی فلموں کی نوعیت کے پیشِ نظر ’ہیڈ آف اسٹیٹ‘ اُن کی ایکشن کامیڈی فلم ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اداکارہ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئی ہوں۔


اس سے قبل بھی متعدد بار باصلاحیت اداکارہ اپنی خون میں آلودہ چہرے کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید