• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کو زخمی حالت میں دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو زخمی حالت میں دیکھ کر مداح پریشان ہو گئے۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے زخمی چہرے کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کیا آپ کا بھی کام پر آج مشکل دن تھا؟دراصل اداکارہ کے چہرے پر نظر آنے والے یہ زخم حقیقی نہیں ہیں بلکہ میک اپ کے ذریعے ان کے کسی پروجیکٹ کی شوٹنگ کے لیے بنائے گئے ہیں لیکن تصویر دیکھ کر ایسا ہی لگے گا کہ شاید اداکارہ کسی حادثے کا شکار ہوئی ہیں۔پریانکا چوپڑا کی اس پوسٹ پر کئی مداحوں نے کمنٹ کرکے اداکارہ کے زخمی چہرے کو دیکھ کر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

دل لگی سے مزید