• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

فوٹو بشکریہ پی سی بی
فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کل کراچی میں کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

ویسٹ انڈین ٹیم نے سیریز کے آغاز سے قبل آخری ٹریننگ سیشن میں بھی بھرپور جان ماری جبکہ پاکستان ٹیم کی صرف 5 کھلاڑیوں نے پریکٹس کی جن میں عالیہ ریاض، ندا ڈار، نتالیہ پرویز،  سدرا نواز اور بسمہ معروف شامل تھیں۔

پریکٹس کے بعد ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی، دونوں ٹیموں کی کپتان ندا ڈار اور ہیلی میتھیوز سے ٹرافی کے ہمراہ ویڈیو اور تصاویر بنوائیں۔

فوٹو بشکریہ پی سی بی
فوٹو بشکریہ پی سی بی

کپتان ندا ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے بہت اہمیت کی حامل ہے، سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر سیریز ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ٹیم کی بیٹر چھکے نہیں مارتیں، گزشتہ سیریز میں چھکے لگا کر کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز کا کہنا ہے کہ پاکستان اب تجربہ کار ٹیم بن چکی ہے، سیریز اچھی ہو گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید