اسلام آباد میں پولی کلینک کے سامنے واقع ایک پلازہ میں آگ لگ گئی،جبکہ راولپنڈی میں ہاسٹل میں آگ لگنے سے طالبہ جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔
آگ لگتے ہی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیںجنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، آگ لگنے کی وجوہات اور اس سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ نہیں ہوسکا۔
دوسری جانب راولپنڈی میں سیونتھ روڈ پر واقع نجی ہاسٹل میں آگ لگنے سے طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 22سالہ انیلا رشید گوجرخان کی رہائشی تھی، ہاسٹل میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔