• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل کا کمرہ عدالت، نقشہ تبدیل، میڈیا کے سوال کرنے پر پابندی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل کر دیا گیا۔ کمرہ عدالت میں تین شیشے اور لکڑی کی دیواروں کی اونچائی 9 فٹ کر دی گئی۔

 میڈیا باکس میں کوریج کے لئے نئے ایس او پیز کا حکم نامہ چسپاں کر دیا گیا ۔ میڈیا بانی پی ٹی آئی اور وکلا سے کمرہ عدالت میں سوال نہیں کر سکے گا۔ 

سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا اور ان کے دوبارہ جیل داخلے پر پابندی ہو گی۔ میڈیا باکس میں کیمرہ بھی نصب کر دیا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید