• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے آخری تین ماہ کے محصولات کے ہدف میں ایڈجسٹمنٹ کردی

اسلام آباد (مہتاب حیدر) آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے محصولات جمع کرنے کے مجموعی ہدف 9415 ارب روپے تبدیل کیے بغیر مالی سال کے آخری تین ماہ کا محصولات کے ہدف میں ایڈجسٹمنٹ کر دی ہے۔ 

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مہنگائی( افراط زر) کے دباؤ سے ایف بی آر کی آمدن میں 30فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن میں تقریباً 10 فریقین جو زیادہ تربین الاقوامی فرمز ہیں وہ ٹیکس کی بنیاد کو توسیع دینے کےلیے اینڈ ٹو اینڈ ٹکنالوجی کا استعمال متعارف کرانے میں دلچسپی لی ہے اور اب حکومت ان مین سے کسی ایک کو ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن یقینی بنانے کےلیے منتخب کرنے کےلیے کوشاں ہے۔ ایف بی آر کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ’’ ہم توقع کررہے ہیں کہ اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی رواں ہفتے کنسلٹنٹ کی ہائرنگ کےلیے کام کو حتمی شکل دےدے گی۔

 محصولات جمع کرنے کے ہدف کے حوالے سے بڑا ہدف جون 2024 کےلیے تھا اور جس کے مطابق ایف بی آر کوجون 2024 میں 12کھرب 45 ارب کے ٹیکس جمع کرنے ہیں۔ اپریل 2024 کیلیے ماہانہ ہدف 0.704 ٹریلین ہے جبکہ مئی کےلیے ہدف 0.745 ٹریلین ہے۔

اہم خبریں سے مزید