• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس قیمتوں کے تعین کیلئے نیا طریقہ کار ’واکوگ‘ متعارف کرانیکا فیصلہ

اسلام آباد( خالد مصطفیٰ)ایک بڑی پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ موجودہ حکومتی بندوبست نے واکوگ (ویٹڈایوریج کاسٹ ااف گیس) کا طریقہ کار متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت گیس کی قیمتیں مقامی قدرتی گیس اور درآمد شدہ آرایل این جی کو ملایا جائے گا تاکہ پنجاب میں صنعتی صارفین ،گھریلو سطح پر زیادہ گیس استعمال کرنے والے صارفین اور آر ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھروں کےلیےگیس کی قیمتوں کو نیچے لایاجاسکےتاہم کے پی ، سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کےلیے گیس اس کے نتیجے میں مہنگی ہوگی۔ 

عمران خان کے دور میں بھی ایک مرتبہ واکوگ کے نفاذ کی بات چلی تھی تو وزیراعلیٰ سندھ نے اسکی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھ کراسے غیر آئینی اور انتہائی نامناسب قرار دیا تھا۔ 

وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدارنے دی نیوز کو بتایا ہے کہ ’’اس مقصد کےلیے وزیراعظم پاکستان نے ایک گیارہ رکنی کمیٹی بنا دی ہے جس کے کنوینر وزیرپٹرولیم ، وزیرتوانائی، وزیرصنعت ہوں گے جبکہ اس کے ارکان میں سیکریٹری بجلی ، سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن محمد محمود اس کے رکن ہیں۔

پنجاب، سندھ، کے پی اور بلوچستان کے وزیرائے اعلیٰ بھی کمیٹیوں کے رکن تھے۔ سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن کمیٹی کے سیکریٹری کے طور پر کام کریں گے۔ اس کمیٹی کو 7 دن دیے گئے ہین تاکہ وہ اپنے اخذکردہ نتائج اور سفارشات سے وزیراعظم کو آگاہ کرے۔ 

فی الوقت اوگرا گھریلو صارفین کےلیے اورقدرتی گیس اور نجی شعبے کےلیے الگ الگ قیمتوں کا تعین کرتا ہے تاہم نگران حکومت کے دوران پہلی مرتبہ گیس اوگرا نے واکوگ میکنزم متعارف کرایا تھا جب اس نے یکم نومبر سے گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد اضافہ کیا تھا تاکہ ایل این جی کو گھریلو صارفین کو منتقلی کے اخراجات نکالے جاسکیں۔

اہم خبریں سے مزید