• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرپتونت سنگھ کے قتل کی منظوری ’را‘ نے دی تھی، امریکی میڈیا

نیویارک (عظیم میاں) امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے امریکی شہری اور سکھ رہنما گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کی گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری بھارتی ایجنسی ’را‘ کے اُس وقت کے سربراہ سمنت گوئل نے دی تھی۔واشنگٹن سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ایجنسیوں کے مطابق کرائے کے قاتلوں سے رابطہ را کے افسر وکرم یادیو نے کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق را نے قتل کا حکم اُس وقت دیا جب جون 2023 میں نریندر مودی امریکا کے دورے پر تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق سمنت گوئل پر بھارت سے باہر سکھ علیحدگی پسندوں کو ختم کرنے کا شدید دباؤ تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایجنسیوں کے خیال میں مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو یہ پلان معلوم تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول اور سمنت گوئل نے اپنا مؤقف نہیں دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق موجودہ اور سابق امریکی اور بھارتی سیکیورٹی حکام کے مطابق وکرم نے لکھا یہ قتل اب ترجیح ہے۔
اہم خبریں سے مزید