• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین و قانون میں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے کا کہیں ذکر نہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبا ن علینہ فاروق کے سوال کیا ڈپٹی وزیراعظم کی تعیناتی پر ہونے والی تنقید درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ آئین وقانون میں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے کا کہیں ذکر نہیں ،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ توقع ہے سپریم کورٹ چھ ججوں کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچائے گی، جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم انتہائی گھناؤنی حرکت ہے۔

پروگرام میں تجزیہ کار فخر درانی ،سلیم صافی ،محمل سرفراز اور ارشادبھٹی نے اظہار خیال کیا۔ فخر درانی نے کہا کہ آئین وقانون میں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے کا کہیں ذکر نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید