• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سمیت بارہ ممبران کی 3 سالہ مدت مکمل

اسلام اآ باد ( رانا غلام قادر )چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سمیت کونسل کے 12ممبران تین سالہ مدت مکمل ہونے پر سبکدوش ہو گئے، 20رکنی کو نسل کے صرف آٹھ ارکان باقی ، رکنیت کیلئے علمائے کرام نے لابنگ شروع کردی ۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی حیثیت سے تین سالہ مدت گزشتہ روزختم ہوگئی۔ انہوں نے اپنے انتظامی اور ریسرچ سٹاف کے ساتھ الوداعی ملاقات کی۔ چیئرمین کونسل کی حیثیت سے ان کا دوسرا ٹینیور مکمل ہوگیا ۔ چیئرمین سمیت کونسل کے جن 12 اراکین کی مدت رکنیت مکمل ہو گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید