• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے لئے نجکاری کمیشن نے ناقص حکمت عملی مرتب کی

اسلام آباد (مہتاب حیدر )نجکاری کمپنی گھاٹے میں چلنے والی قومی فصائی کمپنی پی آئی اے کے لئے نجکاری کمیشن نے نا قص حکمت عملی مرتب کی ہے ۔ 

ایکسپر یشن آف انٹر سٹ (ای او آئی)کے تحت حکومت نے منافع بخش روٹس کے لئے کوئی ضمانتیں طلب نہیں کی ہیں ۔

 سیلز پر چیز ایگر یمنٹ (ایس پی اے ) میں جہاں تک پی آئی اے کے برانڈ کا تعلق ہے بزنس اور روٹس کی نشاندہی ہونی چاہئے ۔

 اگر کوئی غیر ملکی سرمایہ کار پی آئی اے کو لے کر دنیا میں تمام تر منافع بخش منزلوں کے لئے پی آئی اے کو مقامی اور ملانے والی منزلوں تک محدود کرتا ہے تو حکومت اس پر کیو ں کر پابندی لگا سکے گی ۔

 جب اس کا معاہدے یا سودے میں کوئی ذکر نہ ہو۔ ہوا بازی ماہرین کے سر سری تخمینوں کے مطابق ٹکٹنکنگ سے حاصل اور کسی غیر ملکی خریدار کے منافع کے لئے ایک ارب ڈالرز سالانہ کا زر مبادلہ درکا ہوگا ۔

اہم خبریں سے مزید