• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA نے قابل اعتراض ویب سائٹس کی چھان بین شروع کر دی

کراچی (رپورٹ:محمد منصف) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے 13لاکھ 50ہزار سے زائد غیر اخلاقی ، غیر شائستہ ، اسلامی اقدار اور ملکی دفاع و سلامتی ، فرقہ واریت و نفرت انگیز سمیت دیگر قابل اعتراض مواد پر مشتمل ویب سائٹس اور لنکس کیخلاف چھان بین شروع کر دی ہے، جنہیں فوری طور پر منجمد کر دیا جائیگا۔ عدالت عالیہ میں جواب جمع کرانے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیو نی کیشن اتھارٹی سے بھی ڈیٹا شیئر کرنے کیلئے رجوع کیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ممکنہ طور پر 15مئی تک تحریری جواب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے رو برو پیش کریگی۔ علاوہ ازیں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا کہ قابلِ اعتراض مواد شائع کرنے پر 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد ویب ایڈریس (یو آر ایلز) کو بلاک کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ ہونے والے قابل اعتراض، غیراخلاقی اور غیر قانونی مواد کے خلاف درخواست میں اپنا جواب عدالت کو جمع کروایا۔
اہم خبریں سے مزید