• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملت ایکسپریس واقعے کی ابتدائی انکوائری مکمل، کانسٹیبل میر حسن خاتون پر تشدد کا ذمہ دار قرار

ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد اور ہلاکت کے معاملے کی ابتدائی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ ریلوے حکام کو بھیج دی گئی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق ٹرین کا عملہ، عینی شاہدین اور کچھ مسافروں کے بیانات لیے گئے، انکوائری میں ایس ایچ او حیدرآباد اور اے ایس آئی کی غفلت بتائی گئی،

رپورٹ کے مطابق خاتون کی ہلاکت کے وقت تشدد کرنے والا کانسٹیبل ٹرین میں نہیں تھا، معلوم ہوا کہ خاتون کی ہلاکت ٹرین سے گرنے یا چھلانگ لگانے سے ہوئی۔

رپورٹ میں کانسٹیبل میر حسن کو خاتون پر تشدد کرنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 12اپریل کو کانسٹیبل میر حسن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، ڈیوٹی افسر اے ایس آئی تنویر نے خاتون کا ہنگامہ دیکھ کر کارروائی نہ کی۔

 انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او ریلوے حیدرآباد نے بھی ٹرین میں جا کر معاملہ حل نہیں کیا، ایس ایچ او ریلوے پولیس غلام حسین نے ڈیوٹی میں سنگین کوتاہی کی۔

قومی خبریں سے مزید