سوات، چترال اور خیبر میں شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔
سوات کے علاقے مٹہ، بحرین میں منکیال سے کالام جانے والی سڑک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہے۔
پاک فوج کے دستوں نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
لینڈسلائیڈنگ سے پھنسے سیاحوں کو پاک فوج نے کھانے، پینے کی اشیاء فراہم کی اور انہیں ریسکیو کیا۔
دوسری طرف چترال میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج نے مسافروں کےلیے خصوصی میڈیکل کیمپ لگایا، ان کا مفت طبی معائنہ کیا اور ادویات دیں۔
چترال میں ریسکیو آپریشن کے بعد کئی رابطہ سڑکیں بحال کردی گئی ہیں۔
ادھر ضلع خیبر کے علاقے شلمان میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، پاک فوج نے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے رابطہ سڑک بحال کردی۔