• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانیٹری پالیسی اجلاس: 8 ممبران کا شرح سود برقرار رکھنے کیلئے ووٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مانیٹری پالیسی اجلاس میں 8 ممبران نے شرح سود برقرار رکھنے جبکہ 2 ممبران نے شرح 100 بیسز پوائنٹس کم کرنے کیلئے ووٹ کیا۔

ایس بی اجلاس کے میٹنگ منٹس کے مطابق جی ڈی پی نمو رواں مالی سال 2 سے 3 فیصد رہےگی، صنعتی پیداوار مالی سال کی دوسری ششماہی میں بہتر ہونے کے اندازے ہیں۔

میٹنگ منٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں اوسط سالانہ مہنگائی 2 فیصد سے زائد ہے، یہ ممالک بلند مہنگائی کے سبب شرح سود کم نہیں کر رہے ہیں۔ ابھرتی معیشتیں مہنگائی میں کمی کے باوجود محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

میٹنگ منٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ برآمدات بڑھنے اور درآمدات میں کمی نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 71 فیصد کم کیا۔

مانیٹری پالیسی میٹنگ منٹس کے مطابق جنوری کی مہنگائی شرح 28 فیصد سے کم ہو کر فروی تک 23 فیصد ہوئی، مہنگائی کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید