امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر اپنی ترجیحات بتادیں۔
ایک انٹرویو کے دوران میلانیا ٹرمپ نے زور دیا کہ عوام متحد ہوکر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے صدر منتخب ہونے کا راستہ بنائیں۔
سابق خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ امریکیوں کی حفاظت اور فلاح ان کی اولین ترجیح ہوگی، ہمارے بچے ہمارے مستقبل کے رہنما ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے معاشرے کے قیام کے لیے کوششوں میں متحد ہونا چاہیے جہاں ہر امریکی کے لیے برابری ہو، ہمیں مل کر آزادی کی حفاظت کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ میلانیا ٹرمپ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری اہلیہ ہیں، ان کی 2005ء میں شادی ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن رواں سال نومبر میں شیڈول ہیں۔