گھوٹکی کے علاقے خانپور مہر کے قریب سیم نالو کے مقام سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق پسند کی شادی کرنے کےلیے گھر سے نکلنے والی لڑکی کو علاقائی عمائدین کے دباؤ کے بعد واپس لایا گیا تھا۔
حکام کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کے ایک کار سیم نالے کے قریب کھڑی ہے، پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
پولیس نے فرار کی کوشش کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کرلیے، جو لڑکی کے رشتے دار ہیں۔