• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کل ضمنی الیکشن میں 8 فروری کی طرح نکلیں، علیمہ خان

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عوام کل ضمنی الیکشن میں 8 فروری کی طرح نکلیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ عوام کل کے ضمنی الیکشن میں بالکل اسی طرح نکلیں جیسے 8 فروری کو نکلے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کچھ بھی کر لیں عوام کو مزید نہیں دبا سکتے، پی ٹی آئی کے وکلاء پولنگ اسٹیشنوں سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک نتائج کی حفاظت کریں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ حسان نیازی اور عباد فاروق جیل سے لاپتہ ہیں اور ان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہا۔

دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں کلبھوشن یادیو سے بھی بدتر سلوک کیا جارہا ہے۔

بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کو جلد وکیل کرنے کی ضرورت پڑے گی اور وہ اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلیے عدالتوں کے چکر لگائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید