• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: بارشوں سے 46 افراد جاں بحق، 60 زخمی، ہزاروں مکانات کو نقصان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں 12 اپریل سے اب تک کی بارشوں کے نقصانات تفصیل سے بتادیے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں 12 اپریل سے اب تک بارشوں کے دوران حادثات میں 46 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ جانی نقصان لوئر دیر اور مالی نقصان چترال لوئر میں ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوئر دیر میں 9، سوات میں 8، خیبر میں 5، اپر دیر، چارسدہ اور کرک میں 3، 3، شانگلہ، ٹانک، باجوڑ میں 2، 2 اور مالاکنڈ، ہنگو، پشاور، اپر چترال، بٹگرام، مانسہرہ، بنوں، کوہستان، لوئر چترال میں 1، 1 شخص جاں بحق ہوا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 2 ہزار 875 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، صرف چترال لوئر میں 1 ہزار 20 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں 436 مکانات کو مکمل جبکہ 2 ہزار 439 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کےلیے 11 کروڑ روپے جبکہ قبائلی اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کےلیے 9 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری طرف آزاد کشمیر میں لوات بیاڑی کے مقام پر برفانی تودا گرنے سے زیر تعمیر گیسٹ ہاؤس اور 3 دکانیں دب گئیں۔

طوفانی بارشوں سے دریائے نیلم سمیت ندی نالوں میں طغیانی ہے جبکہ رابطہ سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

قومی خبریں سے مزید