ٹھٹھہ(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کی جانب سے ضلعی صدر روزی خان درانی ، محبوب وسان، بھلیڈنو بروہی، لیاقت عباسی و دیگر کی قیادت میں درجنوں کارکنوںنے پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی تصویر پر پھول نچھاور کرکے موم بتیاں اور دیے روشن کیے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کے وصال سے قوم اپنے ایک عظیم محسن کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے، ان جیسی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے، ایدھی صاحب کی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاء کو کبھی بھی پر نہیں کیا جا سکے گا، بعد ازاں عبدالستار ایدھی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔