مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں فلسطینی ہلال احمر کا ایمبولینس ڈرائیور شہید ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق ہلالِ احمر کی ایمبولینس پر فائرنگ کی گئی، شہید ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ محمد عواد اللہ محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق ایمبولینس ڈرائیور محمد عواد اللّٰہ محمد موسیٰ کو ایک زخمی کو اسپتال منتقل کرنے کے دوران شہید کیا گیا۔
علاوہ ازیں غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملوں میں 37 فلسطینی شہید ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔