• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنانی خانہ جنگی کے دوران یرغمال رہنے والے امریکی صحافی ٹیری اینڈرسن کا انتقال

امریکی صحافی ٹیری اینڈریسن کی 1991 میں رہائی کے موقع پر دمشق میں لی گئی تصویر۔ (تصویر سوشل میڈیا)۔
امریکی صحافی ٹیری اینڈریسن کی 1991 میں رہائی کے موقع پر دمشق میں لی گئی تصویر۔ (تصویر سوشل میڈیا)۔

لبنان کی خانہ جنگی کے دوران تقریباً 7 سال تک یرغمال رہنے والے امریکی صحافی ٹیری اینڈرسن 76 برس کی عمر میں نیویارک میں انتقال کر گئے۔

اینڈرسن امریکی خبر رساں ایجنسی کے مشرق وسطیٰ کے بیورو چیف تھے، انہیں 16 مارچ 1985 کو بیروت سے اغوا کیا گیا اور 1991 میں رہا کر دیا گیا تھا۔

ٹیری اینڈرسن بیسٹ سیلنگ آٹوبایوگرافی ،Den of Lions کے مصنف بھی تھے، جس میں انہوں نے لبنان میں قید کے دوران گزرے ہوئے دنوں کی تفصیلات بیان کی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید