• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورنٹو میں پہلے عالمی پروین شاکر ادبی میلہ کا انعقاد

پروین شاکر کی شاعری میں صرف پھولوں، تتلیوں اور پرندوں کی بات نہیں بلکہ خواتین کی آرزوؤں اور مشکلات کے حوالے سے غیر روایتی خیالات بھی ہیں۔ 

یہ بات کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پہلے عالمی پروین شاکر ادبی میلہ میں مقررین نے خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی شخصیت اور اندازِ شاعری پر تفصیلی گفتگو کے دوران کہی۔ 

تقریب میں ارکانِ کینیڈین پارلیمنٹ اقرا خالد، شفقت علی اور یاسر نقوی نے شرکت کی جبکہ ٹورنٹو میں متعین پاکستان کے قونصل جنرل خلیل باجوہ نے ایک سیشن کی صدارت کی۔ 

پروین شاکر کے صاحبزادے سید مراد علی نے اپنی بیٹیوں 10 سالہ شانزے اور 7 سالہ آریہ کے ہمراہ پروین شاکر کی نظم’چہرہ‘ سنائی۔

نظامت کے فرائض ناظم الدین مقبول، ڈاکٹر اسد نصیر اور نسرین سید نے انجام دیے، جبکہ سید تقی عابدی اور ڈاکٹر ضیاءالحسن نے پاکستان اور کینیڈا کے ادبی رشتوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ 

پروین قادر آغا نے پروین شاکر ٹرسٹ کینیڈا چیپٹر کا افتتاح کیا۔ مشاعرے میں شرکت کرنے والوں میں ردا فاطمہ، عاصم جاسر، اسما وارثی، درخشاں صدیقی، اعجاز شفیع، پروین سلطان صبا، منور کلیمی، بشارت احمد ریحان، جنید اختر اور مظہر الاسلام بھی شامل تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید