گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی 160 سال کی تاریخ میں پہلی بارخاتون سربراہ کی تقرری کی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر مقرر ہوئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر شازیہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میتھمیٹکل اینڈ فزیکل سائنسز کی ڈین ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر شازیہ 4 ماہ یا مستقل وی سی کی تعیناتی تک وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گی۔