وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل عرب امارات کے ارکان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں حکومتی، مالیاتی اداروں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز سے اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ میکرو اکنامک اشاریوں نے اندرونی اور بیرونی محاذوں پر مثبت رجحانات دکھانا شروع کر دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور نفاذ کا طریقہ کار معیشت کی سمت درست طریقے سے طے کرے گا۔