• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس کا لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے ساتھ ای ایس جی پر تعاون کا سمجھوتہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایکس کا لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے ساتھ ای ایس جی پر تعاون کا سمجھوتہ، اس معاہدے سے پاکستان اور پی ایس ایکس میں لسٹڈکمپنیوں کی مقامی اور عالمی سطح پر موجودگی اور پروفائل کو بہتر بنا نے میں مدد ملے گی ،تفصیلات کے مطابق پیر کو ایک تاریخی پیشرفت میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ (ایل ایس ای جی) کے ساتھ ماحولیات، سماجی اور گورننس (ای ایس جی) پر ایک باہمی مفاہمت پر دستخط کیے ہیں۔ اس باہمی مفاہمت کے تحت، دونوں کمپنیاں معیاری ای ایس جی ڈیٹا ٹولز کا ایک مجموعہ تیار کرنے کے لیے کام کریں گی جسے پی ایس ایکس کی لسٹڈ کمپنیاں اپنی ای ایس جی ڈیٹا رپورٹنگ کے لیے استعمال کر سکیں گی۔ اس تفہیم سے پی ایس ایکس ا ورلسٹڈ کمپنیوں کویہ فائدہ ہوگا کہ یہ پلیٹ فارم نہ صرف ای ایس جی اسکورنگ فراہم کرے گا بلکہ بین الاقوامی ای ایس جی ریڈارز پر پاکستانی کمپنیوں کی مرئیت میں بھی اضافہ کرے گا۔
ملک بھر سے سے مزید