• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی،250کلو حشرات زدہ اچار، 34 لٹر سوڈا واٹر تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف ملتان، خانیوال اور لودھراں میں کارروائیاں ہیں ،متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے کئے گئے، 250 کلو حشرات زدہ اچار، 34 لٹر غیر معیاری سوڈا واٹر تلف کردیا گیا، علی والا ملتان میں ہائی سکول کے قریب اچار فیکٹری کی انسپکشن کی گئی۔ انسپکشن کے دوران اچار میں مردہ حشرات پائے گئے۔ غیر معیاری اچار مارکیٹ میں فروخت کیلئے سپلائی کیا جانا تھا۔ مضر صحت اچار تلف کرکے مالکان کو بھاری جرمانہ کردیا گیا۔ خانیوال میں بیوریج یونٹ کو سوڈا واٹر میں مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ کرنے پر 12ہزار روپے ،کہروڑ پکا لودھراں میں پنجاب فوڈ پیور رولز کی خلاف ورزی کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر ڈرنک کارنر کو 12 ہزار جبکہ کاظمی چوک دنیا پور میں سپر سٹور کو چائنہ نمک فروخت کرنے پر 8000 روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو چیک کیا جارہا ہے۔ خوراک کی تیاری میں جعل سازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔
ملتان سے مزید