ملتان (سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماءاسلام ضلع ملتان کی مجلس عمومی کا اجلاس اور عید ملن پارٹی کا مشترکہ انعقاد ہوا،صدارت ضلعی امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی نے کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا قاری عبدالرحمن قاسمی نے سرانجام دئیے ،اجلاس کا ایجنڈا ضلعی جنرل سیکرٹری قاری محمد یاسین نے پیش کیا جمعیت علماءاسلام کی تاریخ ،جمہوری وپارلیمانی کردار اور سیاسی جدوجہد پر مقررین نے روشنی ڈالی۔مولانا محمد ایاز الحق قاسمی نے کہا کہ جمعیت نفاذ شریعت ،قومی یکجہتی،ملکی سالمیت اور مفاد عامہ کیلئے روز اول سے کردار ادا کرتی آرہی ہے جمعیت علماءاسلام نے مفادات سے بالاتر ہوکر مبنی پرحقیقت بیانیہ دیا ہے۔