• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متنازع ٹوئٹس کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں حاضری لگا  کر واپس روانہ ہو گئے۔

اعظم سواتی اپنے وکلاء علی بخاری اور سہیل خان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث سماعت ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے کی۔

وکیل علی بخاری نے کہا کہ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہے۔ 

عدالتی عملے نے بتایا کہ جج صاحبہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سنتی ہیں، قبل از گرفتاری نہیں سنتیں۔

 وکیل علی بخاری نے سوال کیا کہ جج صاحبہ کب تک آئیں گی؟

عدالتی عملے نے کہا کہ جج صاحبہ ساڑھے 10 بجے تک آجاتی ہیں۔

ڈیوٹی جج کے پہنچنے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید