• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان معاملات طے پا گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

لیسکو حکام کے مطابق لیسکو چیف شاہد حیدر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے معاملہ حل کروایا۔

حکام نے بتایا کہ لیسکو انتظامیہ 3 ماہ میں مرحلہ وار اوور بلنگ کا خاتمہ کرے گی، 3 ماہ میں زیر التوا تمام کنکشن لگائے جائیں گے اور خراب میٹر تبدیل ہوں گے۔

لیسکو حکام کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے لیسکو کے دفاتر پر چھاپے نہیں مارے گی، کسی شکایت کی صورت میں چیف لیسکو کو خط لکھا جائے گا اور ایک دو روز میں تمام تحفظات کا جواب ایف آئی اے کو دے دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید