• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوستوں کے مذاق سے نوجوان کی زندگی خطرے میں


کراچی میں دوستوں کے مذاق نے معصوم نوجوان کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں دوستوں نے سوشل میڈیا پر مذاق مذاق میں دوست کو ڈکیت بتا کر تصاویر وائرل کردیں۔

دوستوں کے کھیل سے 20 سالہ عبدالباسط شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوگیا، جس کے دوستوں نے اس کی تصویر شہر میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ملزم بتا کر وائرل کی تھی۔

سوشل میڈیا پر کیے جانے والا مذاق کسی کی زندگی کو کیسے مشکلات میں ڈال سکتا ہے اس کی حقیقی مثال 20 سالہ عبدالباسط ہے، جس کے دوستوں نے اس کی تصویر کو کورنگی میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے ملزم کے طور پر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد عبدالباسط نے گھر سے نکلنا چھوڑ دیا، اسے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، نوجوان کو گھر سے باہر منہ چھپا کر نکلنا پڑ رہا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور پولیس کو معاملے کی شکایت کی تو پولیس نے دستوں کو تھانے بلوا کر معافی منگوائی، دوستوں نے کہا کہ معلوم نہیں تھا کہ مذاق اتنا سنگین ہو جائے گا۔

عبدالباسط کا کہنا ہے کہ اس نے اور اس کے گھر والوں نے دوستوں کو معاف تو کردیا تاہم وہ لوگوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر کسی کے خلاف جھوٹ یا مذاق سے دوسرے کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے، اس لیے لوگ سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید