• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے 200 ایکڑ زمین پونے 3 کروڑ میں بیچی


سندھ حکومت نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کو 200 ایکڑ زمین 2 کروڑ 72 لاکھ میں بیچ دی۔ 

ملیر کے مختلف دیہہ میں الاٹ شدہ یہ زمین کچھ عرصے بعد "ریور پروٹیکشن آرڈیننس" کے تحت واپس لے لی گئی۔

متبادل زمین کے لیے سندھ حکومت نے ڈی ایچ اے سے اضافی پیسے طلب کیے، جس پر ڈی ایچ اے نے سندھ حکومت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ 

سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ ڈی ایچ اے کے خلاف دیا، یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

منگل کی سماعت میں ڈی ایچ اے نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ سندھ حکومت سے معاملہ طے ہوگیا، درخواست واپس لینی ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے پوچھا یہ تو بتائیں کہ معاملہ طے کیسے ہوا؟ ریونیو بورڈ کا دعویٰ بہت بڑی رقم کا ہے، کیا ڈی ایچ اے نے سندھ حکومت کو پیسے دیے؟ یہ بتائیں سیٹلمنٹ کیسے ہوا؟

بعد ازاں عدالت نے ڈی ایچ اے کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔

قومی خبریں سے مزید