• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسکو کے کم تنخواہ لینے والے ملازمین کے تبادلے منسوخ کرنے کا مطالبہ

پشاور ( وقائع نگار )ٹسکو کے کم تنخواہ لینے والے ملازمین کے تبادلے منسوخ کئے جائیں 27000سکوائر فٹ پر مشتمل قبائلی اضلاع میں 335گیارہ کے وی فیڈرز اور 132کے وی کے 31گرڈ سٹیشنز میں دن رات ٹسکو کے جانباز اپنی فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی گمنام شکایتوں پر اور ناانصافی پر مبنی آرڈر کے ذریعے ٹسکو انتظامیہ بلامیرٹ پسند اور ناپسند کی بنیاد پر محنت کشوں کو دور دراز تبد یل کرکے ہر اساں کررہی ہے اور سارا ملبہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر ڈالا جارہا ہے ٹسکو میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا سلسلہ شروع ہے یونین اس ناانصافی کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ٹسکو ریجن کے سیکرٹری لیاقت علی کی قیادت میں یونین کے عہدیداروں کےوفد سے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے چیئر مین محمد اقبال نے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری نور الامین حیدرزئی نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پسکو کی طر ح ٹسکو میں بھی قبائلی اضلاع میں انسداد بجلی چوری مہم کامیابی سے جاری ہے۔
پشاور سے مزید