• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک نیوزی لینڈ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں خاص مہمان مدعو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دی ہے۔

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 140 بے سہارا اور یتیم بچے قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان ہوں گے اور بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا اور یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حقیر سی کاوش ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا، پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید