• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: روڈ حادثے میں بیوی ہلاک، شوہر نے ایک روز بعد خود کشی کر لی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک رہائشی نے اہلیہ کی روڈ حادثے میں ہلاکت سے دلبرداشتہ ہو کر ایک روز بعد خود کشی کر لی۔

بھارتی پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والے شخص نے ایک نوٹ بھی چھوڑا ہے جس میں اُس کا اہلیہ کے لیے پیغام میں لکھنا تھا کہ ’ہم ساتھ رہیں گے اور ساتھ ہی مریں گے۔‘

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق اترپردیش کے 36 سالہ رہائشی، یوگیش کمار نے منگل کے روز اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، اس کی 28 سالہ بیوی مانی کارنیکا کماری ایک نرس تھی جس کی ایک روز قبل ہی سرسا تھانے کے علاقے میں ہائی وے پر ایک روڈ حادثے میں موت ہو گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوگیش کمار ٹیچر تھا اور اس کی مانی کارنیکا سے  چھ ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

سورسا اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او)  اندریش کمار یادیو کا بتانا ہے کہ مانی کارنیکا پرائمری ہیلتھ سینٹر جا رہی تھی جہاں وہ بطور نرس ملازم تھی، اس کی اسکوٹر ایک نامعلوم گاڑی سے جا ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں مانی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔ 

ایس ایچ او یادیو کے مطابق مانی کارنیکا کے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کی مدد سے اس کی شناخت کی گئی اور اس کے شوہر کو اطلاع دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے اطلاع ملنے پر یوگیش موقع پر پہنچا اور گھر واپس آنے سے قبل وہ اپنی بیوی کا سامان بھی ساتھ لے آیا تھا۔

یوگیش نے اس حادثے کے بعد اپنے آپ کو ایک کمرے میں بند کر لیا تھا، جب اہلِ محلہ تعزیت کے لیے اس کے گھر پہنچے تو انہوں نے یوگیش کو گھر کے ایک کمرے لٹکا ہوا پایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید