• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باڑہ، ایف سی کانوائے کے قریب دھماکا، 6 اہلکار زخمی ہوگئے

باڑہ (نمائندہ جنگ)تحصیل باڑہ میں ایف سی کانوائے پر دھماکے کے نتیجے میں چھ اہلکار زخمی ہوگئے ۔دھماکہ تھانہ میلواڈ کی حدود اپر باڑہ میں انضرہ میں ہوا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانہ میلواڈ کی حدود اپر باڑہ میں انضرہ نامی علاقے میں ایف سی 165 ونگ کے کانواں پر آئی ڈی بلاسٹ ہوا ہے جس میں ایف سی کے چھ جوان زخمی ہوئے ۔زخمیوں میں لانس نائیک جاوید اکبر سواتی، لانس نائیک ریاض خان ،سپاہی ارسلان، سپاہی محسن جہانزیب، سپاہی رضاخان طوری اور سپاہی گلفام شامل ہیں تین اہلکاروں کا تعلق ہزارہ سے بتایا جاتا ہے ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید