• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز حکومت کا مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور پر عمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) شہباز شریف حکومت نےمسلم لیگ ن کےمنشور پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذ رائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا منشوروفاقی وزارتوں اورڈویژنز کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ حکومتی پالیسیوں میںاس منشور کے نکات کو بھی جگہ دی جا ئے۔ ذ رائع کے مطا بق مسلم لیگ ن کےمنشور پر عملدرآمد کیلئے وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔

حکومتی کارکردگی کی سہ ماہی بنیادوں پر رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔ منشورپرعملدرآمد کیلئےخصوصی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کونسل قائم ہوگی ۔نیب کا خاتمہ،وزارتوں اورڈویژنز کو بھیجے جانے والے منشورکا حصہ ہے۔

منشور کے مطابق موجودہ انسداد کرپشن کے اداروں اور ایجنسیز کو مضبوط کیا جائے گاتاہم نیب کو ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہو گی۔ 

نیب کاخاتمہ دیگرسیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔ دیگر سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینے کے بعد نیب تحلیل کرنے کی راہ ہموارہوسکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید