• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 5پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 1.13روپے تک کااضافہ، پاؤنڈ بھی 2.75روپے مہنگا ہو گیا، بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کے اضافے سے 278.20روپے سے بڑھ کر 278.30روپے ہو گئی تاہم قیمت فروخت 278.45 روپے پر برقرار رہی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک پیسے کے اضافے سے 277.18 روپے سے بڑھ کر 277.19 روپے اور قیمت فروخت 5پیسے کے اضافے سے 279.77 روپے سے بڑھ کر 279.82 روپے ہو گئی۔ یورو کی قیمت خرید 1.04 روپے کے اضافے سے 293.00 روپے سے بڑھ کر 294.04روپے اور قیمت فروخت 1.13 روپے کے اضافے سے 295.72روپے سے بڑھ کر 296.85روپے ہو گئی ،بدھ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2.66روپے کے اضافے سے 339.76 روپے سے بڑھ کر 342.42روپے اور قیمت فروخت 2.75روپے کے اضافے سے 342.94 روپےسے بڑھ کر 345.69روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید