• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا احتجاجی لائحہ عمل معلوم ہونے پر ہم اپنی حکمت عملی مرتب کرینگے،چوہدری نثار

لاہور (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدرینثار نے کہا ہے کہ دھرنوں اور اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے ابھی ہمیں کچھ علم نہیں، اپوزیشن کیا حکمت عملی اور لائحہ عمل اختیار کرتی ہے جب معلوم ہو گا تو ہم بھی اپنی حکمت عملی اور لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ وہ گزشتہ روز وزیراعظم کے استقبال کے موقعے پر اخبار نویسوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ابھی تو اپوزیشن کے احتجاج کے بارے میں ہمیں یہ علم بھی نہیں کہ وہ کس نوعیت کا احتجاج کرے گی اور اگر دھرنا ہو گا تو کہاں ہو گا؟ ہمارے پاس ہر طرح کی حکمت عملی موجود ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ میں موثر احتساب کے حق میں ہوں تاہم انہوں نے کہا کہ سخت اور تلخ گفتگو سے گریز کرتا ہوں۔  
تازہ ترین