• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کا خط، عدلیہ میں مداخلت کیخلاف ازخود سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم جوڈیشل کونسل کے نام اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط متعلق از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ،سپریم کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس، قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل چھ رکنی لارجر بنچ منگل30اپریل کو ساڑھے گیارہ بجے کیس کیسماعت کرے گا،لارجر بنچ میں جسٹس یحییٰ آفریدی کے علاوہ وہ تمام سابق جج شامل ہیں ،جنہوں نے ازخود نوٹس کیس پر پہلی سماعت کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید