• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ لائسنس آفس کلفٹن میں ایجنٹ مافیا کا راج

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈرائیونگ لائسنس آفس کلفٹن میں ایجنٹ مافیا کا راج،شہریوں ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے ایجنٹ مافیا کے ہاتھوں لٹنے لگے۔تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے دفاتر میں کمپیوٹرائزڈ نظام تو آ گیا لیکن ایجنٹ مافیا آج بھی شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے ان سے پیسے بٹور رہا ہے۔ڈرائیونگ لائسنس آفس کلفٹن کے باہر موجود ایجنٹ مافیا مستقل لائسنس بنانے کے 7سے 8ہزار روپے جبکہ لائسنس کے تجدید کے لیے آنے والے شہریوں سے 1500سے 2000 روپے اضافی وصول کر رہے ہیں۔کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے باہر موجود ایجنٹ مافیا شہریوں کو ٹیسٹ میں کامیابی کی گارنٹی دیتے ہوئے ان سے رقم بٹور رہا ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے کمپیوٹرائز سسٹم کے آنے کے بعد پولیس افسران نے دعویٰ کیا تھا کہ اب شہری بنا کسی تکلیف کے ڈرائیونگ لائسنس بنا سکیں گے اور ایجنٹ مافیا سے بھی انکی جان چھوٹ جائے گی۔اس حوالے سے نمائندہ جنگ نے بدھ کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کا سروے کیا تو لائسنس برانچ کے باہر موجود ایجنٹ شہریوں سے ساز باز کرتے نظر آئے۔ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ سندھ اقبال دارا سے انکا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم انکی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
اہم خبریں سے مزید