• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورو کپ فٹ بال کا فائنل آج کھیلا جائے گا

Euro Cup Final Will Be Played Today
یورو کپ کا فائنل میزبان ٹیم فرانس اور پرتگال کے مابین آج اسٹیڈ ڈی فرانس، سینٹ ڈینس میں کھیلا جائے گا۔فائنل جیو سوپر پر لائیو دکھایا جائے گا۔

یورو کپ کے دلچسپ مقابلے فرانس میں جاری ہیں، ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، فیصلہ کن معرکے میں فرانس اور پرتگال نے جگہ بنائی ہے۔

ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پرتگال نے ویلز کو شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے عالمی چیمپئن جرمنی کو چت کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔

فائنل میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔تاریخ بتاتی ہے کہ فٹبال ریکارڈ میں  فرانس کبھی اپنی سر زمین پر نہیں ہارا ۔جبکہ مختلف ویب سائٹس پر ہونے والے تبصروں اور ووٹ کے حوالے سے زیادہ تر افراد فرانس کی جیت کے حق میں نظر آتے ہیں ۔

دوسری جانب فرانس کے کوچ کی تکنیکی صلاحیتوں کی بھی تعریفیں کی جارہی ہیں ۔
تازہ ترین