• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR اسٹیئرنگ کمیٹی، ڈیجیٹلائزیشن پروجیکٹ کیلئے عالمی کنسلٹنگ فرم کی تجویز منظور

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی نے ڈیجیٹلائزیشن پروجیکٹ کے لیے عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنگ فرم میک کینسی اینڈ کمپنی کیطرف سے پیش کی گئی اعلی ترین تجویز کی منظوری دیدی ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت گذشتہ روز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم سٹیک ہولڈرز بشمول چیئرمین ایف بی آر، کار انداز کے سی ای او وقاص الحسن، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کے کنٹری رہنماسید علی محمود اور ایف بی آر کے نمائندوں نے شرکت کی،کمیٹی نے ایف بی آر کے آپریشنز کی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ملک بھر میں ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اور شفافیت کو مزید بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
اہم خبریں سے مزید